News Details

17/01/2024

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ سے پاک افغان چیمبر آف کامرس کے وفد کی وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور میں ملاقات

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ سے پاک افغان چیمبر آف کامرس کے ایک وفد نے منگل کے روز وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور میں ملاقات کی اور پاک افغان سرحد پر تجارتی سامان کی آمدورفت میں تعطل کی وجہ سے خیبر پختونخوا کے تاجروں کو درپیش مسائل سے وزیر اعلی کو آگاہ کیا۔ نگران صوبائی وزیر صنعت ڈاکٹر عامر عبداللہ کے علاوہ سیکرٹری صنعت اور دیگر متعلقہ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وفد نے بتایا کہ پاک افغان سرحد پر مال بردار گاڑیوں کی آمدورفت گزشتہ چار دنوں سے تعطل کا شکار ہے۔ وفد کا کہنا تھا کہ سرحد پر کھڑے کنٹینرز میں پھل، سبزیاں اور دیگر جلدخراب ہونے والی اشیاء موجود ہیں جو خراب ہونے کا خدشہ ہے جس سے صوبے کے تاجروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوگا۔ وفد نے وزیر اعلی سے ان مال بردار گاڑیوں کو فوری طور پر نکالنے کے لئے معاملہ وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھانے کی درخواست کی۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں صوبے کے تاجروں کو درپیش مسلے کا انہیں بخوبی ادراک ہے جس کو حل کرنے کے لئے ریاستی پالیسی کے اندر رہتے ہوئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ مسئلے کو فوری توجہ طلب مسئلہ قرار دیتے ہوئےانہوں نے یقین دلایا کہ معاملہ جلد متعلقہ وفاقی حکام کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ <><><><><><><><>