News Details

20/01/2024

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے ضلع باجوڑ میں پولیو کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عبدالرحمن پر نامعلوم افراد کے طرف سے فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ڈاکٹر عبد الرحمن کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے ضلع باجوڑ میں پولیو کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عبدالرحمن پر نامعلوم افراد کے طرف سے فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ڈاکٹر عبد الرحمن کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ دریں اثناءوزیر اعلیٰ نے پولیس کے اعلی حکام کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے،انہیں جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے فائرنگ کے واقعے میں زخمی پولیس اہلکار کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ <><><><><><>