News Details

06/02/2024

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں تھانے پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں تھانے پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور حملے میں پولیس جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہداءکے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کے لئے پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں،اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہونگے ،حکومت اور پوری قوم پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، نگران وزیر اعلی نے کہا ہے کہ حکومت شہداءکے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ َِِ<><><><><><><><>