News Details

17/02/2024

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے درگئی ملاکنڈ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے وزیر اعلیٰ ہاوس میں تعینات پولیس انسپکٹر وکیل خان سمیت تین افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے درگئی ملاکنڈ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے وزیر اعلیٰ ہاو ¿س میں تعینات پولیس انسپکٹر وکیل خان سمیت تین افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام کو واقعے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے پولیس کے اعلیٰ حکام کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری کاروائی عمل میں لانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں نگران وزیر اعلیٰ نے واقعے پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی نے جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ وہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ قتل کے اس اندوہناک واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے کسی صورت بچ نہیں سکتے، انہیں جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا اور متاثرہ خاندانوں کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔ سید ارشد حسین شاہ نے کہا ہے کہ انسپکٹر وکیل خان ایک محنتی اور فرض شناس آفیسر تھے، انہوں نے اپنے فرائض ہمیشہ بطریق احسن انجام دیے اور وزیر اعلیٰ ہاوس میں ان کی کمی بہت دیر تک محسوس کی جائے گی۔ َِ<><<<><><> --