News Details

28/03/2024

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے گزشتہ روز مردان کے علاقہ کاٹلنگ میں پولیس مقابلے میں ایس پی اعجاز خان کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے گزشتہ روز مردان کے علاقہ کاٹلنگ میں پولیس مقابلے میں ایس پی اعجاز خان کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات- کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے مقابلے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایس پی اعجاز خان نے دہشتگردوں کے ساتھ بہادری سے مقابلہ کرکے جام شہادت نوش کیا،شہید ایس پی اعجاز خان اور پولیس کے دیگر شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس کے افسران اور جوانوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں، خیبر پختونخوا پولیس کی تاریخ ایسی قربانیوں سے بھری پڑی ہے، صوبائی حکومت اور صوبے کے عوام پولیس کی ان قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیر اعلی نے یقین دلایا ہے کہ صوبائی حکومت شہید کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔ <><><><><><>