News Details

03/03/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور اپنے عہدے کا حلف لینے کے فوری بعد وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ آمد

نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور ہفتے کے روز اپنے عہدے کا حلف لینے کے فوری بعد وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ پہنچے۔ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ آمد پر چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری، انسپکٹر جنرل آف پولیس اختر حیات خان گنڈاپور اور وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان نے ان کااستقبال کیا۔اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے وزیر اعلیٰ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ صوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام نے وزیر اعلیٰ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ کو وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے امور سے متعلق مختصر بریفنگ بھی دی گئی۔ <><><><><><><><>