News Details

03/03/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور برفباری کی وجہ سے حادثات کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور برفباری کی وجہ سے حادثات کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔ ہفتے کے روز یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ان حادثات میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے، متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔ دریں اثناءوزیر اعلیٰ نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے جبکہ برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں بند رابطہ سڑکوں کی بحالی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ <><><><><>