News Details

07/03/2024

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر بارشوں اور برفباری سے حادثات کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی امداد کےلئے 39 ملین روپے جاری کردیے گئے ہیں

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر بارشوں اور برفباری سے حادثات کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی امداد کےلئے 39 ملین روپے جاری کردیے گئے ہیں۔ پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں 37 جاں بحق افراد کے ورثاءمیں امدادی چیکس تقسیم کئے گئے۔ یہ چیکس ضلع سوات،باجوڑ، چارسدہ، دیرلوئر، دیراپر، ایبٹ آباد،مانسہرہ، مردان،مہمند، بنوں، خیبر، صوابی اور لکی مروت میں تقسیم کئے گئے ہیں۔ درایں اثناءوزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ دیگر اضلاع کے جاں بحق افراد کے لواحقین میں بھی مالی امداد کے چیکس جلد سے جلد تقسیم کئے جائیں۔ اس سلسلے میں یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور انہیں بروقت ریلیف پہنچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا ئیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے تمام متعلقہ ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ بارشوں اور برفباری سے متاثرہ علاقوں میں بند رابطہ سڑکوں کو کھولنے سمیت دیگر انفراسٹرکچر اور سہولیات کی بحالی کے کاموں کی خود نگرانی کریں اور کم سے کم ممکنہ وقت میں بحالی کے کاموں کی تکمیل یقینی بنائیں۔ <><><><><><><><>