News Details

08/03/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپورنے لکی مروت میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور پولیس حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپورنے لکی مروت میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور پولیس حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ علی امین گنڈا پور نے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ وہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہےں۔ <><><><><><><>