News Details

09/03/2024

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈ اپورسے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹرمائیکل گالوے کی سربراہی میںدو رکنی وفد نے وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں ملاقات کی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈ اپورسے جمعہ کے روز بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹرمائیکل گالوے کی سربراہی میںدو رکنی وفد نے وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا سے پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے مشترکہ اقدامات اور کوششوں کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور نے اس موقع پر صوبے کو پولیو فری بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت پولیو کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی کیونکہ یہ ہمارے بچوں کے محفوظ مستقبل کا معاملہ ہے اس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ نو منتخب صوبائی حکومت ایک نئے عزم کے ساتھ اس موذی مرض کے خلاف جنگ جاری رکھے گی، جب تک صوبہ پولیو فری نہیں ہو جاتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ وفد نے پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے وزیراعلیٰ کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ نو منتخب حکومت مزید بہتر انداز میں انسداد پولیو کے لئے اقدامات جاری رکھے گی ، ہمارا مقصد خیبرپختونخوا سمیت پورے پاکستان سے پولیو وائرس کا خاتمہ یقینی بنانا ہے ۔ <><><><><><><><><>