News Details

10/03/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے خصوصی افراد کی سہولت کے لئے اہم اقدام

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے خصوصی افراد کی سہولت کے لئے اہم اقدام کے طور پر صوبے بھر کے تمام سرکاری دفاتر اور عمارتوں میں ریمپس تعمیر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ایک ماہ کے اندر اندر تمام سرکاری دفاتر اور عمارتوں میں ریمپس کی تعمیر یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ایک ماہ میں ریمپس تعمیر نہ ہونے کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ خصوصی افراد حکومت کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں، ان کے حقوق کا تحفظ اور ان کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اہم ذمہ داری ہے اور خیبر پختونخوا حکومت اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات اُٹھائے گی۔ <><><><><><><>