News Details

28/03/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میںصوبے میں سرکاری اورنجی نئی ہاوسنگ سکیموں سے متعلق اُمور پر غور و خوض کیا گی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت منگل کے روزوزیراعلیٰ ہاو ¿س میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میںصوبے میں سرکاری اورنجی نئی ہاوسنگ سکیموں سے متعلق اُمور پر غور و خوض کیا گیا۔صوبائی وزراءارشد ایوب ، فضل حکیم، تحصیل چیئرمین متھرا، انعام االلہ خان کے علاوہ متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز ، کمشنر پشاور، ڈی سی پشاور اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا خصوصاً صوبائی دارلحکومت پشاور میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اور شعبہ ہاوسنگ کی دیر پا بنیادوں پر ترقی وقت کا تقاضا ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اُن کی حکومت دیگر ترجیحی اقدامات کے ساتھ ساتھ صوبے میں انفراسٹرکچر کی ترقی ، اربن ڈویلپمنٹ، سرمایہ کاری کے فروغ اور ایز آف ڈوئنگ بزنس کیلئے بھی پرعزم ہے۔اُنہوںنے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے میں نجی سرمایہ کاری کی نہ صرف بھر پور حوصلہ افزائی کرے گی بلکہ اس سلسلے میں صوبے میں سرمایہ کاری کے خواہشمند نجی سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرے گی۔ ا ±نہوںنے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نجی سرمایہ کاری کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی ، سرمایہ کاری کے جملہ عمل کو آسان سے آسان بنانے اور پیچیدگیوں کو دور کرنے کیلئے متعلقہ قوانین میں ضروری ترامیم تجویز کی جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاروں کو صوبے کی طرف راغب کیا جا سکے۔ ان تمام تر اقدامات کے ذریعے شہریوں کو بہتر سہولیات میسر ہوں گی، اُن کے طرز زندگی میں مثبت تبدیلی رونما ہو گی ، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور مجموعی طور پر صوبے کی معیشت کو مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اس مقصد کیلئے متعلقہ اداروں اور محکموں کو حقیقت پسندانہ حکمت عملی کے تحت مربوط اقدامات اُٹھانا ہوں گے۔ علی امین گنڈا پور نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو نیو پشاور ویلی منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ا ±نہوںنے واضح کیا کہ منصوبے پر مرحلہ وار عمل درآمد کیلئے منصوبہ بندی کو حتمی شکل دی جائے اور یہ منصوبہ بلٹ آپریٹ ٹرانسفر(بی او ٹی ) موڈ پر تعمیر کیا جائے۔ علی امین خان گنڈا پور نے کہاکہ صوبے میں منظور شدہ ہاو ¿سنگ سکیموں پر عملدرآمد کی رفتار کو تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان سکیموں کی بروقت تکمیل سے نہ صرف عوام کو معیاری رہائشی سہولیات میسر ہوسکیں بلکہ لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوسکیں۔ <><><><><><><>