News Details

29/03/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے دورہ پشاور کے دوران وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں ملاقات کی ۔ملاقات میں صوبے میں امن و امان سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے جمعرات کے روزوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے دورہ پشاور کے دوران وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میںملاقات کی ۔ملاقات میں صوبے میں امن و امان سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے وفاقی اور صوبائی سطح پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔ملاقات میں گذشتہ روزبشام میں چینی باشندوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے دونوں رہنماو ¿ں نے چینی حکومت اور ہلاک شدگان کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے اور دہشتگردی کو ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امن وامان کی بہتری صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے اور اس مقصد کیلئے صوبے میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط بنایا جائے گا۔اُنہوںنے کہاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا اولین ترجیح ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ علی امین نے واضح کیا کہ صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کی بحالی و بہتری کیلئے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔خیبر پختونخوا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن صوبہ ہے جو دہشت گردی سے سب سے ذیادہ متاثر ہوا ہے۔ <><><><><><><>