News Details

13/04/2024

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے عید الفطر کے دنوں صوبے کے مختلف اضلاع میں دریاوں میں ڈوبنے اور ٹریفک حادثات سمیت دیگر مختلف واقعات میں درجن سے زائد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے عید الفطر کے دنوں صوبے کے مختلف اضلاع میں دریاوں میں ڈوبنے اور ٹریفک حادثات سمیت دیگر مختلف واقعات میں درجن سے زائد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ وزیر اعلی ان حادثات میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ریسکیو حکام کو ہدایت کی ہے کہ دریاو ¿ں میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والوں کو ڈھونڈنے کے لئے سرچ آپریشن تیز کیا جائے، اس مقصد کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے حکام سرچ آپریشنز کی خود نگرانی کریں۔ <><><><><><><><>