News Details

07/03/2023

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی زیر صدارت محکمہ ہائے زراعت اور لائیو سٹاک کا اجلاس پیر کے روز وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں منعقد ہوا

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی زیر صدارت محکمہ ہائے زراعت اور لائیو سٹاک کا اجلاس پیر کے روز وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ کو متعلقہ حکام کی جانب سے مذکورہ محکموں کے ترقیاتی منصوبوں ، انتظامی ا ±مور ، کامیابیوں اور محکموں کو درپیش مسائل پر تفصیلی بریفینگ دی گئی۔ نگران صوبائی وزیر برائے زراعت عبد الحلیم قصوریہ ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان، سیکرٹری زراعت اسرار خان ، سیکرٹری لائیو سٹاک مختیار احمداور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو بریفینگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ موجودہ صورتحال میں ترقیاتی فنڈز منجمند ہونے کی وجہ سے ان محکموں کی بعض ٹائم باونڈ سرگرمیاں رکی ہوئی ہیں جبکہ ان سرگرمیوں کیلئے بروقت فنڈز جاری نہ ہونے کی صورت میں زرعی پیداوار متاثر ہو سکتی ہے۔ نگران وزیراعلیٰ محمداعظم خان نے زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبے کو معیشت کے استحکام کیلئے ایک انتہائی اہمیت کا حامل شعبہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبے کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ ا ±نہوں نے محکمہ زراعت و لائیو سٹاک کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ موجودہ صورتحال میں فنڈز کی ضرورت کے حوالے سے اپنی اہم ترجیحات کا تعین کریں۔ وزیراعلیٰ نے زراعت اور لائیو سٹا ک کے شعبے میں جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کے استعمال پر خصوصی توجہ دینے اور ان شعبوں میں ہونے والی تحقیق کے فوائد کسانوں تک پہنچانے کی ہدایت بھی کی ہے اور کہا ہے کہ اس مقصد کیلئے تحقیقی اداروں ،ا کیڈیمیہ اور صوبے کے کسانوں کے درمیان موثر روابط استوار کئے جائیں۔ اعظم خان نے صوبے میں سمال ڈیمز کی تعمیر ، ماہی پروری اور دیگر سرگرمیوں کو مو ¿ثر انداز میں چلانے کیلئے نجی اداروں کے ساتھ اشتراک کار پر توجہ دینے اور کوآپریٹو کے شعبے کی بحالی کے احکامات کے حوالے سے تجاویز تیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے صوبے میں کوآپریٹو کے شعبے کی بحالی کے امکانات سے متعلق تجاویز پیش کرنے جبکہ لائیو اسٹاک کی ادویات کی تیاری کیلئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی طرز پر صوبائی سطح پر ایک الگ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کیلئے کیس تیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے دونوں محکموں کی مجموعی کارکردگی کی تعریف کی جبکہ ان محکموں میں مزید بہتری و جدت لانے کیلئے اقدامات کو جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔