News Details

14/04/2024

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے اپر دیر کے علاقہ نہاگ درہ میں بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سیلائیڈنگ سے مکان گرنے کے واقعے دو بچیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے اپر دیر کے علاقہ نہاگ درہ میں بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سیلائیڈنگ سے مکان گرنے کے واقعے دو بچیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے اپر دیر کے علاقہ نہاگ درہ میں بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سیلائیڈنگ سے مکان گرنے کے واقعے دو بچیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار۔کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والی بچیوں کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے واقعے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاندان کو بروقت ریلیف اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ وزیراعلی نے متاثرہ خاندان کی مالی معاونت کا اعلان کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں ضروری کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سوگوار خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے، متاثرہ خاندان کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔ <><>َِ<><><><>