News Details

04/02/2026

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت منعقدہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کمیٹی کے اجلاس میں انٹیگریٹڈ ٹورازم زون پراجیکٹ ٹھنڈیانی کے کنسیشن ایگریمنٹ کی منظوری دے دی گئی ہے

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت منعقدہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کمیٹی کے اجلاس میں انٹیگریٹڈ ٹورازم زون پراجیکٹ ٹھنڈیانی کے کنسیشن ایگریمنٹ کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ ملک کا پہلا انٹیگریٹڈ ٹورازم زون ہے جو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قائم کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ نجی شراکت دار کے ساتھ کنسیشن معاہدے پر دستخط کر کے آگے بڑھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کا مقصد نجی سرمایہ کاری کے ذریعے صحت افزا مقام ٹھنڈیانی کو ماحول دوست سیاحت کا مرکز بنانا ہے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت عمران خان کے وڑن کے مطابق سیاحت کو معاشی استحکام کی بنیاد بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ انٹیگریٹڈ ٹورازم زونز سیاحت کے شعبے کے فلیگ شپ منصوبے ہیں جن کی تکمیل ماحول دوست اصولوں کے مطابق ہونی چاہیے۔ خیبرپختونخوا میں سیاحت کی استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے کثیر الجہتی حکمتِ عملی کے تحت اقدامات جاری ہیں۔ اجلاس کو منصوبے بارے بریفنگ میں بتایا گیا کہ انٹیگریٹڈ ٹوارزم زون چار زونز اور تین پیکیجز پر مشتمل ہے جبکہ منصوبہ ہر عمر کے سیاحوں کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت تین پیکیجز میں 14 ممکنہ سیاحتی منصوبے، تین نئے ہوٹلز یا کنڈوٹلز اور 263 ہوٹل و ریزارٹ کیز شامل ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ دیگر سہولیات میں سروس اپارٹمنٹس، تفریحی مقامات، شاپنگ مالز، کمرشل کمپلیکس، تفریحی پارکس، فلاح و بہبود کے احاطے، فیملی سروس اپارٹمنٹ، پارکنگ وغیرہ شامل ہیں۔ منصوبے کی افادیت بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ منصوبے پر عمل درآمد سے کم ازکم 23 ارب روپے سے زائد آمدن متوقع ہے جبکہ زیادہ کی کوئی حد نہیں۔ منصوبے کے دیگر پہلوو ¿ں بارے بتایا گیا کہ یہ مجموعی طور پر صوبے میں چوتھا انٹیگریٹڈ ٹورازم زون ہے جو 400 کنال وسیع رقبے پر محیط ہے۔ دیگر انٹیگریٹڈ ٹوارزم زونز بارے بتایا گیا کہ مانسہرہ میں 480 کنال پر گنول ، سوات میں 754 کنال پر محیط منکیال اورچترال میں 540 کنال پر محیط مداکلشت ٹووارزم زونز پر کام جاری ہے جن کی مجموعی لاگت 12.3 ارب روپے ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کے لیے تمام تر ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔