News Details
23/02/2026
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی ہدایت پر تمام صوبائی وزراء، مشیران اور معاونینِ خصوصی کو اپنے اپنے محکموں میں باقاعدہ ای کھلی کچہریاں منعقد کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی ہدایت پر تمام صوبائی وزراء، مشیران اور معاونینِ خصوصی کو اپنے اپنے محکموں میں باقاعدہ ای کھلی کچہریاں منعقد کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور کی جانب سے صوبائی وزراء، معاونینِ خصوصی، مشیران اور صوبائی محکموں کے انتظامی سیکرٹریز کے نام باضابطہ مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔مراسلے کے مطابق صوبے کے 23 محکموں اور ان کے ماتحت 69 اٹیچڈ، خودمختار اور نیم خودمختار اداروں میں ماہانہ بنیادوں پر ای کھلی کچہریوں کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔ یہ اقدام ”عوام کا احساس“ فریم ورک کے تحت کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے محکموں کو شفاف، بروقت اور مو ¿ثر انداز میں شکایات کے ازالے کا پابند بنایا گیا ہے۔ مزید برآں، کھلی کچہریوں کے انعقاد اور عوامی شکایات کے ازالے سے متعلق سہ ماہی بنیادوں پر کارکردگی کا باقاعدہ جائزہ بھی لیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے انتظامی سیکرٹریز، اٹیچڈ فارمیشنز کے سربراہان اور تمام فیلڈ افسران کو یکم مارچ سے باقاعدگی کے ساتھ ای کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اس ضمن میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ای کھلی کچہریوں کے معیاری طریقہ کار (ایس او پیز) سے متعلق خصوصی آگاہی سیشن بھی منعقد کیا جائے گا تاکہ عملدرآمد کو یکساں، مو ¿ثر اور نتیجہ خیز بنایا جا سکے۔وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے عوامی رابطے کو مو ¿ثر بنانے اور گڈ گورننس کے فروغ کے لیے کھلی کچہریوں کو کلیدی حکمت عملی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ای کھلی کچہریاں عوامی مسائل کے بروقت اور شفاف حل کو یقینی بنانے کا مو ¿ثر ذریعہ ثابت ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ماہانہ بنیادوں پر منعقد ہونے والی ان کچہریوں کے ذریعے شہریوں کو متعلقہ وزراءاور حکام تک براہِ راست رسائی حاصل ہوگی اور شکایات کے ازالے کے عمل میں تیزی آئے گی۔ مراسلے میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ ای کھلی کچہریاں گڈ گورننس، شفافیت اور غیر جانبدارانہ طرز حکمرانی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔ ان کچہریوں میں سامنے آنے والی عوامی شکایات پر انتظامی اور پالیسی سطح پر فوری اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ یہ کھلی کچہریاں ایک منظم اور ادارہ جاتی اقدام کے طور پر کام کریں گی، جس سے شکایات کے ازالے کے نظام میں بہتری آئے گی، غیر ضروری تاخیر میں کمی ہوگی اور عوامی اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ یوں صوبے میں جوابدہ اور ذمہ دار حکمرانی کو فروغ ملے گا جس کا مرکز و محور عوام ہوں گے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں منظوری کے بعد مذکورہ کھلی کچہریاں باقاعدہ طور پر ادارہ جاتی شکل اختیار کر چکی ہیں۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد سیاسی جوابدہی کو مو ¿ثر بنانا اور عوام اور حکومتی مشینری کے درمیان حائل فاصلوں کو کم کرنا ہے، تاکہ منتخب عوامی نمائندوں اور انتظامی حکام کے لیے شہریوں سے براہِ راست رابطہ ایک لازمی طرز حکمرانی کی صورت اختیار کرے۔ وزیراعلیٰ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آن لائن کھلی کچہریاں عوام اور متعلقہ حکام کے درمیان رابطے کا بہترین اور مو ¿ثر ذریعہ ہیں، جن کے ذریعے عام شہری کو فوری ریلیف کی فراہمی میں درپیش مشکلات کم کی جا سکیں گی۔ متعلقہ حکام عوام کے سامنے براہِ راست پیش ہو کر ان کے مسائل سنیں گے اور موقع پر ضروری احکامات جاری کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے دفتر سے ”آپ کا وزیر اعلیٰ آپ کے ساتھ“ کے بینر تلے آن لائن کھلی کچہریوں کا آغاز پہلے ہی کر چکے ہیں، جس کا ایک مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے۔ کابینہ اجلاس میں جاری ہدایات کی روشنی میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری مراسلوں میں تمام کابینہ اراکین اور انتظامی سیکرٹریز کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ ہر ماہ ای کھلی کچہریوں کا انعقاد یقینی بنائیں تاکہ سروس ڈیلیوری سے متعلق مسائل کی نشاندہی اور ان کے فوری حل کے لیے مو ¿ثر اقدامات کیے جا سکیں۔وزراء، معاونینِ خصوصی اور مشیران اپنے اپنے محکموں کے دائرہ کار میں شعبہ وار ای کھلی کچہریوں کی صدارت کریں گے تاکہ پالیسی سطح کی رکاوٹوں اور انتظامی کمزوریوں کا براہِ راست جائزہ لیا جا سکے۔وزیراعلیٰ نے اس امر پر زور دیا کہ ہر حکومتی سرگرمی اور اقدام میں ”عوام کے احساس“ کو نمایاں طور پر اجاگر کیا جائے۔ آن لائن کھلی کچہریاں نہ صرف شہریوں اور ریاستی اداروں کے درمیان باہمی اعتماد کو بحال کریں گی بلکہ حکمرانی کے مجموعی نظام میں بھی مثبت اور دیرپا بہتری کا باعث بنیں گی۔